9 مئی 2011 - 19:30

بیروت سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق لبنان میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ہیڈکوارٹرز کے سربراہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات میں بحرین میں زخمیوں کی ناگفتہ بہ صورت حال کی رپورٹ دی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (DoctorsWithout Borders) کے ہیڈکوارٹرز کے سربراہ "فابیو فورجیونے" اور اس تنظیم کے علاقائی مشیر "انطواف بییلر" نے منگل کے روز بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "غضنفر رکن آبادی" سے ملاقات کرکے لبنان، بحرین، لیبیا، عراق اور دیگر ممالک میں اس تنظیم کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں اس عالمی تنظیم کے نمائندوں نے لبنان میں اپنے منصوبوں سمیت بحرین کے مظاہروں اور جلوسوں کے دوران زخمی ہونے والے پرامن شہریوں کی افسوسناک صورت حال کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں بحرینی زخمیوں کے علاج  معالجے کے سلسلے میں افسوسناک صورت حال کے بعض پہلو اجاگر کئے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ بحرینی زخمیوں کو سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں کی طرف رجوع کرنے کی صورت میں آل سعود اور آل خلیفہ کے جلادوں کی جانب سے کن کن خطرات کا سامنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

پلیز